ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر میں گیس دھماکا، میاں بیوی اور بچے زخمی

 گھر میں گیس دھماکا، میاں بیوی اور بچے زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیا گولیمار میں ایک گھر میں گیس سلینڈر کے دھماکے سے میاں بیوی اور بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ نیو گولیمار کی پھول والی گلی کے قریب گھر میں پیش آیا، جہاں کھانا پکانے کے دوران سلینڈر پھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے تین بچے جھلس گئے جنہیں ریسکیو ورکرز نے ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 45 سالہ محمد وسیم، ان کی 35 سالہ اہلیہ امبرین وسیم، 12 سالہ بیٹا سمیع وسیم، 2 بیٹیاں 10 سالہ رباب وسیم اور 7 سالہ ام حبیبہ  شامل ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer