شہر کے تمام انڈر پاسز کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ

شہر کے تمام انڈر پاسز کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈی اے کا شہر کے تمام انڈر پاسز کو خوبصورت بنانے کے لئے تزئین و آرائش کا فیصلہ، تمام انڈر پاسز کے پرکشش ڈیزائن تیار کرلئے گئے، منسوب شخصیات کی تصاویر اجاگر کی جائیں گی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجنیئرنگ ونگ کی جانب سے وارث میر، چاکراعظم، حبا خاتون انڈر پاس سمیت لاہور کینال کے تمام انڈر پاسز کے پرکشش ڈیزائن تیارکرلیے گئے ہیں۔ چاکراعظم انڈر پاس کو مغلیہ آرکیٹیکچر سے سجانے کی آپشن تیار کی گئی ہے۔ کشمیری شاعرہ حبا خاتون کے نام کے انڈر پاس کو شاعرہ کی شناخت سے اجاگر کیا جائے گا جبکہ شاعرہ کی تصاویر اور شاعری کندہ کی جائےگی۔

حسین شہید سہرودی انڈر پاس پران کی تصاویر ہوں گی۔ وارث میر انڈر پاس پر صحافت کے عملبردار کی تصاویر، قلم اور کتاب آویزاں کی جائے گی۔ لیاقت علی خان، فیض احمد فیض کے نام سے منسوب انڈر پاسز کے ڈیزائن بھی تیار کرلیے گئےہیں۔

چیف انجنیئر ایل ڈی اے عبدالرزاق نے ڈیزائن تیار کرائے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ ڈیزائن پر وزیراعلیٰ کو پریزنٹیشن دیں گے، جس کے بعد حتمی منظوری ہوگی اور کام شروع کردیا جائے گا۔