سٹی 42: محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کا عید الاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ۔
محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے لاک ڈاون نرمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کا اطلاق یکم جون تک ہوگا۔
صوبے بھر میں تمام دوکانیں،کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اورمارکیٹیں کھلی رہیں گی۔ وفاقی حکومت توانائی بچت پالیسی کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا۔