ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انمول پنکی کے بعد ’امبرین عرف گڈی‘ گرفتار 

انمول پنکی کے بعد ’امبرین عرف گڈی‘ گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : حیدرآباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت میں ملوث خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق حیدرآباد پولیس ٹاسک فورس کے انچارج زین بلوچ کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کی، دوران کاروائی بدنام زمانہ لیڈی منشیات فروش کو بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون منشیات فروش امبرین عرف گڈی چانڈیو علی آباد کالونی، حیدرآباد کی رہائشی ہے ، منشیات فروش کے قبضے سے 3 ہزار 90 گرام چرس اور 23.97 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ 

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ امبرین المعروف گڈی چانڈیو کے خلاف حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات اور ایکسائز نارکوٹکس میں 6 مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت میں ملوث ہے۔