راو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
باکو ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے ڈپٹی وزیر دفاعی صنعت مہمان بوکسی سوف نے وزیراعلیٰ اور وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور ان کی اہلیہ جبکہ آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھے۔
مریم نواز شریف تین روزہ دورے کے دوران آذربائیجان حکومت کی خصوصی مہمان ہوں گی اور 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کریں گی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب بھی کریں گی۔
وفد میں سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب،وزیر اطلاعات عظمی بخاری،وزیر ہاؤسنگ بلال یسین،وزیر کھیل فیصل ایوب، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی اورمعاون خصوصی علی ڈار بھی شامل ہیں۔