سٹی 42: عیدالاضحی کب ہوگی؟ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل اتوار 17 مئی کو ہوگا ۔
وزارت مذہبی امور نے ذوالحج 1447 کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذوالقعدہ 17مئی کو پاکستان محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے ۔زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور ،کراچی کوئٹہ اور پشاور میں طلب کیے گئے ہیں ۔
وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔17مئی اتوار کو ذوالحج کا چاند نظر کی صورت میں عید بدھ 27 مئی کو ہوگی ۔
17 مئی کو ذوالحج کا چاند نہ نظر آنے کی صورت میں عید جمعرات 28 مئی کو ہوگئی۔
