ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردارکی عالمی سطح پربھرپورپذیرائی 

امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردارکی عالمی سطح پربھرپورپذیرائی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردارکی عالمی سطح پربھرپورپذیرائی کی جارہی ہے۔ 

امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے نام اہم تعریفی خط لکھا گیا۔ کانگریشنل پاکستان کاکس نے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کیلئے مخلصانہ تشکر اوردائمی قدردانی کا اظہار کیا گیا ۔ 

کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین امریکی گانگریس رکن جیک برگمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امریکہ اورایران کومذاکرات کی میزپرلاناحقیقی ریاستی بصیرت کا ثبوت ہے۔ فریقین کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت کی رہنمائی پردلی مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات دیرپا اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔ 

جیک برگمین نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اورامریکی کانگریس پاکستان کے منفرد اورمثبت سفارتی کردارکا عوامی سطح پراعتراف کرچکے ہیں، پاک امریکہ اسٹریٹجک تعلقات کومزید مضبوط بنانےکیلئے جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔