ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا فشریز مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا اعلان

وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا فشریز مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے فشریز مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا اعلان کردیا ۔

پاکستان کی فشریز برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں، حکومت نے مالی سال کا 50 کروڑ ڈالر کا ہدف 46 روز قبل حاصل کر لیا۔ جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر منصور وسان کی سربراہی میں میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے، پاکستان کی مجموعی سی فوڈ برآمدات 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ چین پاکستان کی سب سے بڑی سی فوڈ مارکیٹ برقرار رہی ۔ 

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ جولائی تا دسمبر فشریز برآمدات میں 21.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، منجمد مچھلی پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی کیٹیگری قرار، تھائی لینڈ، جاپان اور یورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ وسطی ایشیائی ممالک میں پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔