ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ کے انتظامات، لوکل گورنمنٹ عملے کی چھٹیاں منسوخ: اہم ہدایات جاری

عید کے دنوں میں لوکل گورنمنٹ دفاتر کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

عیدالاضحیٰ کے انتظامات، لوکل گورنمنٹ عملے کی چھٹیاں منسوخ: اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عیدالاضحیٰ کے انتظامات کیلئےمحکمہ لوکل گورنمنٹ  نے  ہدایات جاری کردیں ۔

اتوار تک پنجاب میں عارضی کیٹل سیل پوائنٹس فعال کر دیئے جائیں۔سڑک کنارے جانوروں کی فروخت کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ستھرا پنجاب اتھارٹی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں متحرک رہیں گی ۔عید کے ایام میں لوکل گورنمنٹ دفاتر کے عملے کی چھٹیاں منسوخ ہوں گی۔

شہریوں کو بائیوڈیگریڈیبل ویسٹ بیگز کی بروقت تقسیم کی جائے گی۔ ہر یونین کونسل کے اندر آگاہی کیمپس لگائے جائیں گے،مرکزی اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز فعال کیے جائیں، الائشیں سڑکوں یا نالوں میں پھینکنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔سیل پوائنٹس پر پارکنگ، پانی ودیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔