سٹی 42 : این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گانچھے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں گرخ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا ہ میں چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
عوام شدید گرمی یا شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز ہواؤں اور شدید بارش کے دوران کمزورتنصیبات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، خطرے سے دوچار علاقوں کے مکین مقامی انتظامیہ اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 19 سے 22 مئی کے دوران بارش، آندھی اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، قصور، ملتان اور گردونواح میں بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 19 سے 22 مئی کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور خضدار متاثرہ علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں مجموعی طور پر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، جبکہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ چترال، سوات، پشاور، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور لنڈی کوتل کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ اور کوٹلی کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔