سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا تربت کے علاقے میں بزدلانہ حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔
محسن نقوی نے کہا بلوچستان کی بہادر بیٹی نےفرض نبھاتے ہوئے وطن عزیز پر جان قربان کی۔ لیڈی کانسٹیبل شکیلہ نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والی بہادر بیٹی کو قوم کا سلام۔ شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ جیسی بہادر بیٹیاں قوم کا فخر ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی شوہر اور بیٹے کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔