ابوبکر ارشد: وزیر اعظم کے داماد علی عمران نے معروف صنعتکار خواجہ شاہ زیب کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ملاقات میں وسیم افضل، خواجہ جہانزیب اکرم اور رانا عمران علی منج بھی شریک ہوئے اس موقع پر علی عمران کو سیاسی مقدمات میں بریت پر مبارکباد دی گئی صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے علی عمران کے حوصلے، استقامت اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔
علی عمران نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔