اویس کیانی :وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں مزید اضافہ کردیا.
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 9 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی لیوی 52 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر تھی۔
دوسری جانب پٹرول پر لیوی میں 9 روپے 24 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی لیوی 108 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر تھی۔
نو ٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں اور لیوی میں ردوبدل کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔