ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ:54 سالہ جعلی عامل کو عمر قید کی سزا

برطانیہ:54 سالہ جعلی عامل کو عمر قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  برطانیہ کی عدالت نے 54 سالہ جعلی عامل عبدالحلیم خان کو 2004 سے 2015 کے درمیان 7 لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں عمر قید سنادی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے جن 7 لڑکیوں اور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اُن میں ایک 12 سالہ بچی بھی شامل تھی  رپورٹس کے مطابق جعلی عامل عبدالحلیم خان متاثرہ لڑکیوں کے اہلِ خانہ کو یقین دلاتا تھا کہ لڑکیاں جن، بدروحوں یا کالے جادو کے اثر میں ہیں اور انکا روحانی علاج کرنا ضروری ہے۔

 استغاثہ کے مطابق ملزم اپنے مذہبی اثر و رسوخ، خوف اور جھوٹے روحانی دعوؤں کا استعمال کرتے ہوئے متاثرین کو خاموش رکھتا تھا جبکہ متاثرین میں سے کئی لڑکیاں برسوں خوف اور سماجی دباؤ کی وجہ سے خاموش رہیں۔

  پولیس کو 2018 میں پہلے کیس کا علم ہوا جس کے بعد تحقیقات کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

 عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے مذہبی اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کم عمر اور کمزور لڑکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے باعث ان کی زندگیاں تباہ ہوگئیں۔

  واضح رہے کہ ملزم مشرقی لندن کی ایک مسجد میں امام کے فرائض بھی انجام دیتا تھا۔