ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 17 مئی بروز اتوار بمطابق 29 ذیقعدہ کو طلب کر لیا گیا ہے، چاند کی رویت کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق  اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی شام اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے، چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب سپارکو نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی بڑی امیدہے۔