ارباز خان:پٹرول کی قیمت میں صرف 5 روپے کی کمی کو رکشہ اور چنگ چی ڈرائیورز نے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے اخراجات نے ان کا روزگار شدید متاثر کر دیا ہے۔
ڈرائیورز کے مطابق ایندھن کے اخراجات بڑھنے کے باوجود آمدن میں مسلسل کمی آ رہی ہے، جس کے باعث روزگار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معمولی ریلیف کے باوجود پٹرول اب بھی مہنگا ہے اور اصل بوجھ غریب طبقے پر پڑ رہا ہے۔
رکشہ ڈرائیورز نے کہا کہ مہنگائی کے باعث گاڑی چلانا کم اور اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، جبکہ چنگ چی ڈرائیورز بھی اسی معاشی بحران کا شکار ہیں,بڑھتی مہنگائی اور مہنگا پیٹرول نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
متعدد ڈرائیورز نے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید واضح کمی کی جائے .