ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملک میں نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آ گئی

 ملک میں نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا میں تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے مجوزہ خاکے مزید بہتری اور تبدیلیوں کے لیے واپس بھجوا دیے ہیں۔

 کراچی ایوانِ تجارت و صنعت میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک پہلے ہی نئے نوٹوں کے خاکے منظوری کے لیے حکومت کو بھیج چکا تھا۔

  تاہم حکومت نے آخری منظوری سے پہلے بعض تبدیلیوں اور مزید بہتری کی ہدایت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت اسٹیٹ بینک نئے خاکوں پر دوبارہ کام کر رہا ہے جبکہ نئے کرنسی نوٹوں کی آخری منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

  اس سے پہلے اسٹیٹ بینک نے جدید حفاظتی اور ظاہری خصوصیات کے حامل نئے نوٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا تاکہ ملکی زر کے نظام کو جدید انداز میں استوار کیا جا سکے۔