ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور : گرمی کی شدت میں اضافہ , درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

 لاہور : گرمی کی شدت میں اضافہ , درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ثمرہ فاطمہ:لاہور میں سورج کی تپش کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے اور شہر کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم خشک و گرم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے۔ شہر قائد میں صبح کے اوقات میں ہی درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جانے لگی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور دھوپ میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی ہے۔