ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

موسم کے حوالے سے خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اورگرج چمک  کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔ 

ہفتے کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔اسکے علاوہ پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہے گا، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع  میں  موسم  شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم اس دوران تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان  اور کشمیر    میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔

انتباہ:

ملک کے بیشتر علاقے اگلے  03 سے 04روز کے دوران شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ۔ 17سے19 مئی کے دوران  ملک کے بالائی علاقوں وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ 

17سے20 مئی کے دوران  ملک کے جنوبی علاقوں سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔