سٹی 42 : ملک میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 38 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی ۔
چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر175 روپے 19 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی، چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر185روپے فی کلو تک ہوگئی۔
پشاور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنےپرمجبور ہوچکے ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت185روپےفی کلوتک ہے، حالیہ ایک ہفتےمیں پشاور میں چینی کی قیمت میں 5 روپےتک فی کلواضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 3روپے 38 پیسےفی کلوکااضافہ ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 175روپے19پیسےفی کلو ہے، گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 171روپے81پیسےفی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت143روپے75پیسےفی کلوتھی ۔