سٹی 42 : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈلیمی پاکستان کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد ڈیوڈ لیمی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔