سٹی42: مصنف سلمان رشدی کو ایک تقریب کے دوران سٹیج پر چاقو مارنے والے شخص کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سنہ 2022 میں نیو جرسی کے ایک 27 سالہ نوجوان کے قاتلانہ حملے میں سلمان رشدی شدید زخمی ہو گئے تھے بعد میں ان کی جان تو بچ گئی لیکن ان کی ایک آنکھ کی بینائی ہمیشہ کے لئے ختم ہو گئی۔
آج نیویارک کی شتوقوا کاؤنٹی کی ایک عدالت کی جیوری نے 27 سالہ ہادی ماتار کو فروری میں سلمان رشدی کو قتل کرنے کی کوشش اور حملہ کا مجرم قرار دیا۔ اس سے پہلے فروری کے مہینے میں عدالت اس نتیجے پر پہنچ چکی تھی کہ ملزم نے واقعہ جان لینے کے لئے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔ اس کے بعد سزا سنانے تک پہنچنے میں جیوری کو مزید ڈھائی ماہ لگے۔
انڈین نژاد سلمان رشدی اپنے حملہ آور کو سنائی گئی سزا ک سننے کے لئے مغربی نیویارک کے کمرہ عدالت میں واپس نہیں آئے لیکن انہوں نے Victim Impact Statement جمع کروا دی تھی۔
اس مقدمے کی سماعت کے دوران، 77 سالہ متنازعہ مصنف خود کلیدی گواہ بنے تھے،انہوں نے بیان کیا کہ انہیں کیسے یقین تھا کہ وہ مرنے والے ہیں جب ایک نقاب پوش حملہ آور نے ان کے سر اور جسم میں ایک درجن سے زائد بار چاقو گھونپ دیا تھا ۔
شتوقوا انسٹی ٹیوشن میں اس تقریب میں سلمان رشدی کو اپنی حفاظت کے بارے میں گفتگو کرنے کے بلایا گیا تھا۔ سلمان رشدی کم از کم تیس سال سے قتل کے امکانات کے سبب سخت حفاظت میں زندگی گزار رہے تھے۔
رشدی کے قتل کا فتویٰ
فروری 1989 میں، ایران کے اس وقت کے حکمران اور روحانی لیڈر آیت اللہ خمینی نے ایک فتویٰ جاری کیا تھاجس میں مصنف سلمان رشدی کو ان کے متنازعہ ناول The Satanic Verses کے لیے موت کی سزا دی گئی، جاس ناول کو مسلم کمیونٹی میں بہت سے لوگوں نے توہین آمیز (Blasphemous)قرار دیا تھا۔

شتوقوا کاؤنٹی کی عدالت میں سزا سنائے جانے سے پہلے سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم متر نے عدالت میں کھڑے ہو کر آزادی اظہار کے بارے میں بیان دیا جس میں اس نے رشدی کو منافق کہا۔
سفید دھاری والے جیل کے لباس میں ملبوس اور ہاتھوں مین ہتھکڑیاں لگے ماتر نے کہا کہ سلمان رشدی دوسرے لوگوں کی بے عزتی کرنا چاہتے ہیں۔ "وہ بدمعاش بننا چاہتا ہے، وہ دوسرے لوگوں کو دھونس دینا چاہتا ہے۔ میں اس سے متفق نہیں ہوں۔"
متر کو رشدی کے قتل کی کوشش کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 25 سال اور اس کے ساتھ اسٹیج پر موجود ایک شخص کو زخمی کرنے پر سات سال کی سزا سنائی گئی۔ شتوقوا کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی جیسن شمٹ نے کہا کہ سزائیں ایک ساتھ چلنی چاہئیں کیونکہ دونوں متاثرین ایک ہی واقعہ میں زخمی ہوئے تھے۔