سٹی 42 : حکومتِ پاکستان نے بھارتی جارحیت سے شہیدو زخمی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے رقم آزادکشمیر کی حکومت کو فراہم کر دی ۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے 532.000 ملین روپے فی پیسے حکومت آزادکشمیر کو فراہم کر دیے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے پیکج کے تحت شہدا ء کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔
SDMA رقم اس رقم کے علاوہ ہے جو آزاد کشمیر کی حکومت شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو فراہم کرچکی ہے ۔ حکومت آزادکشمیر 10 لاکھ روپے فی کس شہداء کے ورثا کو جبکہ معذورہونے والے افراد کو 8 لاکھ دے چکی ہے ۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی حکومت شدید زخمیوں کو 3 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار فی کس ادا کر چکی ہے ۔
حکومت آزاد کشمیر نے شہداء کے ورثاء کو گھر گھر جا کر معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی ہے۔ حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بھارتی جارحیت سے متاثرہ گھروں، دوکانوں کو پہنچنے والے نقصان کے تعین کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، کمیٹیز کی رپورٹس کی روشنی میں گھروں و دوکانوں کےمعاوضہ جات کی ادائیگی عمل میں لائی جائیں گی۔
