ویب ڈیسک: معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد یومِ تشکر کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔
دونوں سربراہان نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے صبر کے لیے دعا کی، وزیرِ اعظم نے اس موقع پر شہید عثمان یوسف کی فرض شناسی، بہادری اور جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دے کر نئی تاریخ رقم کی۔
یاد رہے کہ 7 اور 8 مئی کی شب بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران پاک فضائیہ کے افسر عثمان یوسف جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔
