ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم اور آرمی چیف کی آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت

وزیراعظم اور آرمی چیف کی آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت

سٹی 42 : (معرکہ حق) آپریشن بنیان مرصوص کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ 

وزیر اعظم اور آرمی چیف نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ دونوں نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران  بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کئی نہیں ملتی۔ عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان پر بھارت کے حملے کے دوران 13 جوان اور 40 شہری شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔