ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز سے وزیرِ ریلوے  حنیف عباسی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ مریم نواز سے وزیرِ ریلوے  حنیف عباسی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے  حنیف عباسی کی ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، قومی سلامتی، ترقیاتی منصوبوں، اور پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پنجاب میں پہلی بلٹ ٹرین اور ہائی سپیڈ ٹرینز منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ 

دونوں رہنماؤں نے آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ 

مریم نواز نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص قومی سلامتی کے تحفظ میں سیاسی و عسکری قیادت  سمیت قوم کے مکمل اتحاد کا ثبوت ہے،  پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ جانوں کے نذرانے دے کر وطن عزیز کو محفوظ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے، اور پوری قوم اپنی افواج اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا حل صرف سیاسی استحکام، قومی یکجہتی، اور ترقیاتی تسلسل میں ہے، وقت آ گیا ہے کہ پنجاب کے عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلٹ ٹرین اور جدید ریلوے نیٹ ورک سہولت سمیت معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ 

وفاقی وزیر حنیف عباسی نے سی ایم لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ فیز ٹو کی کامیابی پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کو سراہا، کہا کہ مریم نواز  کی قیادت میں پنجاب ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، وزیر اعلی مریم نواز پنجاب کے نوجوانوں کا ماں کی طرح خیال رکھ رہی ہیں ۔