ویب ڈیسک: قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔
یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ امیدواروں کو مقابلے کے امتحان میں پانچ بار شرکت کی اجازت دی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ عمر کی حد میں اضافے سے زیادہ افراد کو مواقع میسر آئیں گے اور ہونہار نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔