قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسپیشل ایجوکیشن، ہاؤسنگ و اربن ڈیویلپمنٹ، سوشل ویلفیئر، معدنیات، اور دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ترجمان کے مطابق: اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسٹیٹسٹیکل آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا)، ایل ڈی اے، ہاؤسنگ و اربن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سینئر اکاؤنٹنٹ کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں ریسرچ آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ معدنیات میں سپرنٹنڈنٹ بجٹ اینڈ اکاؤنٹس کی ایک آسامی کے لیے 6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ انٹرویو کے وقت امیدواروں کے لیے اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔