ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈیجیٹل سسٹم میں مسائل کے بائث  پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن تاخیر کا شکار

 ڈیجیٹل سسٹم میں مسائل کے بائث  پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہیومین ریسورس مینجمنٹ سسٹم (HRMS) اور سیس ایپ میں تکنیکی مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن میں تاخیر ہو رہی ہے۔

اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رانا عبدالقیوم کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ تعینات کر دیا ہے۔ وہ ڈیجیٹلائزڈ سسٹم اور ڈیش بورڈ کے معاملات کو بطور فوکل پرسن مانیٹر کریں گے۔

رانا عبدالقیوم اس وقت گورنمنٹ سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ میں بطور پرنسپل بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہیں یہ ذمہ داری اضافی چارج کے طور پر دی گئی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔