ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کی سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کی کارکردگی کی تعریف

لاہور ہائیکورٹ کی سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کی کارکردگی کی تعریف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ملزمان کی اخراج مقدمہ کے متعلق درخواستوں پر سماعت ،سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر اور سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سمیت دیگر افسران لاہور ہائیکورٹ پیش ،عدالت کی ایک لاکھ 26 ہزار عبوری چالان جمع کروانے پر سی پی او گوجرانولہ رانا ایاز سلیم کی تعریف ،عدالت نے پولیس افسران کوپوسٹمارٹم، بلڈ گروپ سمیت دیگر قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھنے کی ہدایت کردی ۔

جسٹس فاروق حیدرنے ملزم عثمان سیف سمیت دیگر کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی، پولیس افسران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس بھٹی کے ہمراہ پیش ہوئے، جسٹس فاروق حیدر نے سی پی اوفیصل آباد سے کہا آپ آگے آئیں، کتنے چالان جمع کروائے ہیں، سی پی او نے رپورٹ جمع کروا دی، سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نےبتایاکہ پیکا کے کچھ کیسز باقی ہیں، ایک لاکھ چھبیس ہزارچالان ٹرائل کورٹ میں جمع کروادیئے ہیں۔ جسٹس فاروق حیدر نے رانا ایازسلیم سےکہا شاباش، آپ کی کارکردگی بہت اچھی ہے، ہم نے ہی اس معاملے کو دیکھنا ہے، اگر پہلے ہو جاتا تو کتنا بہتر ہوتا، سی پی او گوجرانوالہ نے بتایاکہ انٹرنل سکیورٹی کا بھی اہتمام کیا ہوا ہے، جسٹس فاروق حیدرنےریمارکس دیئے کہ قانون کی پاسداری ہونی چاہیئے، چلیں دیر سے ہوا ، کچھ ہوا تو سہی، اگرکوئی کوتاہی رہ جائے، تو اس سے ملزمان کو فائدہ پہنچتا ہے، ملزم چھوڑنے کا الزام عدالتوں پرآتا ہے، آپ دونوں افسر بہت اچھے ہیں، عدالت نے پولیس رپورٹس کی روشنی اور فریقین کا موقف سن کردرخواستیں نمٹادیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer