ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ تدارک کیس ،لاہور ہائی کورٹ کی واسا کے ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار ناراضگی

 سموگ تدارک کیس ،لاہور ہائی کورٹ کی واسا کے ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار ناراضگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ نے واسا کے ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ محکمہ ماحولیات کو واسا کے ٹھیکیداروں کو بھاری جرمانے کرے، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ سارا شہر بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے بغیر کھود دیا گیا، لوگ کھڈوں میں گر کر زخمی ہورہے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی ،ماحولیاتی کمیشن کے ممبران نے عدالتی احکامات کے متعلق رپورٹ پیش کی ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ واسا نے بغیر جامع منصوبہ بندی کے سارے شہر میں ترقیاتی کاموں کے نام پر شہر کو کھود دیا ہے، جس سے لوگوں کے کاروبار تباہ ہورہے ہیں ، کھدائی کے مقامات پر کوئی کام نہیں ہورہا ،واسا کے متعلق کیس کو پیر کے روز سنیں گے،

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ سارے پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگی ہوئی ہے، محکمہ زراعت کچھ نہیں کررہا، ممبر ماحولیاتی کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ شہر میں زیر زمین پانی کا لیول اپنی جگہ سے نہیں گرا ، زیر زمین پانی کے لیول کو برقرار رکھنے کے لئےاس پر مسلسل نظر رکھتے کی ضرورت ہے ، عدالت نے بارشوں کا پانی محفوظ بنانے والے زیر زمین ٹینکوں کے متعلق رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے موٹر وے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے متعلق آئی جی موٹر وے کو ڈی جی ماحولیات سے ملکر کام کرنے کی ہدایت کردی ۔

پرنسپل ایم اے او کالج نے کالج کے متعلق شکایات اور تجاویز بارے رپورٹ پیش کی ، پنجاب حکومت کے وکیل نے تھری ویلر رکشوں کے متعلق رپورٹ جمع کروائی اور عدالت کو بتایا کہ اب پنجاب میں کوئی بھی تھری ویلر رکشہ وکس انسپکشن کے بغیر نہیں بیچا جاسکتا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز ،ایم اے او کالج کی خاتون پرنسپل ڈاکٹر عالیہ رحمان خان ،سیکرٹری ماحولیاتی کمیشن فرحان سعید شیخ ،ایل ڈی اے ، پی ایچ اے ، ٹریفک کے نمائندے ،ممبران ماحولیاتی کمیشن سمیت دیگر نمائندے پیش ہونے ،،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی ۔


 

Ansa Awais

Content Writer