راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرصوبہ بھرمیں یوم تشکرومعرکہ حق کی تقریبات کاآغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم تشکرومعرکہ حق کی تقریبات کاآغازنمازفجرسے ہوا، ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔صوبہ بھر میں معرکہ حق ویوم تشکر کی تقریبات میں قرآن خوانی کرائی گئی۔شہداکیلئےمغفرت اوردرجات کی بلندی کی دعائیں کی گئیں۔
استحکام پاکستان اور ملک وقوم کی ترقی کے لئے مساجد میں خصوصی دعا کرائی گئی۔دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
علمائے کرام،عوام اور افواج پاکستان کا مشترکہ عہد پورا ہوا۔