ویب ڈیسک: کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 38 کلومیٹر تھی۔ مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 69 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
تاحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم، شہریوں کو ممکنہ آفٹر شاکس سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔