اقصی شاہد: بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود بندش کا 22واں روز, گزشتہ 21 روز کے دوران 2300 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر, بھارتی ایئرلائنز کو گزشتہ 21 روز میں 460 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا جھٹکا لگا۔
ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، اندیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثرہوئیں، پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو تاحال آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایرلائنز کو لمبے روٹس سے گزرنے پر فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات دگنے ہونے پر اب تک کروڑوں کا نقصان ہوچکا ہے۔
اندیگو ایئر کا تاشقند اور الماتی کے لیے پروازوں کا فلائٹ آپریشن تاحال بند ہے، دہلی امرتسر، ممبئی، احمد آباد بنگلور سمیت دیگر بھارتی شہروں سے جانے والی بھارتی ایئرلائنز کو شدید نقصان ہوچکا، دہلی سے امریکا یورپ برطانیہ کی بھارتی ایرلائنز کی پروازوں کو نقصان ہوا، بھارتی مسافر دیگر ایرلائنز میں سفر کرنے لگے ہیں۔
لمبے روٹ کی پروازوں کے بھارتی ایرلائنز عملہ کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے، دگنے فیول اور لینڈنگ سے بھارتی ایرلائنز کو ایئرپورٹ چارجز کی مد میں بھی یومیہ کروڑوں کی ادائیگی سے بڑا نقصان ہونےلگا ہے۔
پروازوں کی منسوخی سے بھارتی مسافروں کو ایئر انڈیا، انڈیگو ایئر ، اکاسا ایئر انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ سمیت دیگر ایئرلائنز سے ریفنڈز نہ مل سکے،پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کا دورانیہ دگنا ہونے سے بھارتی مسافروں کو کوفت اور شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
پاکستان نے ابتدائی طور 23 اپریل سے 23 مئی تک ایک ماہ تک کے لیے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، 2019 میں پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو 700 کروڑ بھارتی روپے کا جھٹکا لگا تھا۔