ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب آرٹس کونسل کے تاریخی اوپن ائیر تھیٹر کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ

 پنجاب آرٹس کونسل کے تاریخی اوپن ائیر تھیٹر کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : پنجاب آرٹس کونسل کے تاریخی اوپن ائیر تھیٹر کی تعمیر دوبارہ شروع ہوگی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے احکامات جاری کر دئیے۔ 

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور کی زیرصدارت سیکریٹیریٹ میں اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری ٹورازم، ڈی جی پی ایچ اے اور پنجاب آرٹس کونسل کے افسران شریک ہوئے ۔ 

اجلاس میں  پنجاب آرٹس کونسل کے تاریخی اوپن ائیر تھیٹر کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے احکامات جاری کر دئیے۔  

تاریخی اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح کی تعمیر جلد ہی شروع کر دی جائے گی ۔ 

واضح رہے کہ تعمیر لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر روک دی گئی تھی لیکن اب لاہور ہائی کورٹ نے ہی تعمیری کام دوبارہ شروع کرنے کا کہہ دیا ہے۔