سٹی42 : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ سنایا، علی امین کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک سردار عبدالرازق پیش ہوئے تھے۔ ضمانتیں تھانہ نیو ٹاؤن تھانہ سول لائن کے مقدمات میں منظور کی گئیں،علی امین کی گزشتہ روز 9 مئی کے گیارہ مقدمات میں فاضل عدالت نے ضمانتیں منظور کیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل، وحید محفوظ سمیت 10 کارکنوں کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری پر محفوظ فیصلہ سنایا۔