ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلٰی پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے:مریم نواز

وزیراعلٰی پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے:مریم نواز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی ملاقات ، ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ گلی محلے،شہروں اور دیہات کی صفائی ستھرائی کا پائیدار نظام وضع کررہے ہیں،ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور بڑے شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لارہے ہیں،ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، جلد کام شروع کر دیا جائے گا،عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ساہیوال میں فراہمی و نکاسی آب کا جدید ترین پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے،ملتان، جہانیاں، وہاڑی اور دیگر شہروں کے لئے ملتان وہاڑی ایکسپریس وے بنائیں گے،سیالکوٹ کے ہسپتال میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ملاقات کرنے والوں میں جہانیاں کے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر، ساہیوال کے ایم پی اے قاسم ندیم، لاہور کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی،سیالکوٹ کے ایم پی اے خرم خان ورک شامل،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔