ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کو حکومتی تشہیری مہم کے لیے 55 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں دلبندین سے زیارت تک روڈ تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے ،پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن کیلئے ایک کروڑ 73 لاکھ روپے اور وزارت توانائی کیلئے 92 کروڑ 20 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
یوریا کھاد کیلئے وفاق 5 ارب 57 کروڑ روپے کی سبسڈی اور ایس ڈی جیز کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں سیلاب متاثرہ شاہراہوں کی تعمیر کے لیے ایک ارب 66 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ۔