ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دینے پر سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف   مقدمے درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں عمران خان کی تقریر میں پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، اندراج مقدمے کی درخواست شیخ مظفر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں میری بیوی اور بچے بھی رہ رہے ہیں ، پاکستان کو تباہ برباد کرنے کی عمران خان کی دھمکی خوفناک ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔سیشن عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح  رہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مردان کےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کو لانے سے بہتر تھا کہ پاکستان پرایٹم بم گرادیتے۔