ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

پی ایچ اے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پی ایچ اے کنٹریکٹ ملازمین کو عید سے قبل بڑی خوشخبری سنادی، تین سو کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کردیا گیا ، چئیرمین پی ایچ اے نے مستقلی کے لیٹر تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے تین سو کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کردیا ہے ۔ پی ایچ اے کنٹریکٹ ملازمین کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مستقل کیا گیا ہے ۔ تمام ملازمین کنٹریکٹ مدت پوری کرنے کے بعد مستقلی کے منتظر تھے ۔ چئیرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی نے مستقلی کے لیٹر تقسیم کئے ۔ پی ایچ اے کے مستقل ہونے والے ملازمین نے پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  پی ایچ اے میں بھاری کرپشن منظر عام پر لانے والا افسر خود انتقامی کارروائی کا شکار ہوچکا ہے، ڈاریکٹر ہارٹیکچر زون 1 جاوید حامد کو  ایس ڈی بنا کر تنزلی کردی گئی تھی جس پر جاوید حامد نے وزیراعلیٰ کو انصاف دینے کی اپیل بھی کی۔ڈاریکٹر  پی ایچ اے جاوید حامد نے سستے پودے مہنگے دامواں خریدنے کا معاملہ اٹھایا تھا ۔  پی ایچ اے میں محکمہ فنانس میں سرکاری پیسہ افسران کے ذاتی اکاونٹس میں استعمال ہونے کا بھی انکشاف کیا تھا۔  پی ایچ اے میں میرٹ کے خلاف افسران کی بھرتیوں اور ضم ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا تھا ۔

لیگی رہنما کے بھائی مصطفی کمال کی ہارٹی گروپ کمپنی کی مبینہ کرپشن کا معاملہ بھی اٹھایا تھا ۔ ہارٹی گروپ کی کرپشن پر چئیرمین اور وائس چئیرمین نے پریس کانفرنس کی بعد میں معاملہ سردخانے میں ڈال دیا ۔

ٹھیکدار محمد شفیع کی بھی  پی ایچ اے کے ٹھیکوں میں کرپشن اجاگر کرنے پر ڈاریکٹر جاوید حامد کو درخواستیں واپس لینے پر مجبور کیا جاتا رہا ۔  پی ایچ اے کے سابق ڈائریکٹر جاوید حامد نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف پر مبنی اور غیر جانبدرار تحقیقات کرنے کی اپیل کردی ۔ جاوید حامد نے درخواست میں لکها مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور میرے خلاف جس کمیٹی نے فیصلہ دیا ہے ان کو بھی اثر رسوخ کے باعث مجبور کیا گیا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer