محکمہ لیبرکی سیکرٹری سارہ اسلم افسران کو کنٹرول کرنے میں ناکام

محکمہ لیبرکی سیکرٹری سارہ اسلم افسران کو کنٹرول کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ لیبر کی سیکرٹری سارہ اسلم افسران کو کنٹرول کرنے میں ناکام، 19 ویں گریڈ کے ڈائریکٹر لیبر نصر اللہ چودھری اور ضیغم عباس مظہر ٹرانسفر آرڈر معطل ہونے کے باوجود چارچ چھوڑنے سے انکاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر لیبر نارتھ ریجن حبیب خان نیازی کی درخواست پر سروسز ٹربیونل نے افسران کا ٹرانسفر آرڈر معطل کیا تھا، ٹرانسفرآرڈر معطل ہونے کے باوجوددونوں افسران لیبرآفس ساوتھ زون میں کرسی کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔ سیکرٹری لیبرمعاملات کو حل کرنے کی بجائے چپ سادھ کر بیٹھ گئیں جس سےلیبر آفس ساوتھ اور نارتھ کا کام متاثر ہونے لگا، محکمانہ موقف کےمطابق سیکرٹری لیبرافسران کی رسہ کشی سے آگاہ ہیں۔

 معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب کے پاس جا چکا ہے، جہاں ٹرانسفر آرڈر کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer