ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

 لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے حکمرانوں اور افسران کو سرکاری خزانے کو ذاتی استعمال سے روک دیا، عدالت نے درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے 23 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان نے لائرز فاؤنڈیشن کی درخواست پر سماعت کی جس میں وزیر اعظم عمران خان اور دیگر وزراء کا شاہانہ پروٹوکول ختم کرنے اور حکومتی خزانے کا بے جا استعمال کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھا۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم اور دیگر وزراء عوام کے پیسے سے پروٹوکول استعمال کر کے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، حکومتی نمائندے فائیو سٹار ہوٹلز میں کھانا کھاتے ہیں جبکہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، اسلام میں مانگنا حرام ہے، پاکستان بین الاقوامی مانگنے والا ملک بن چکا ہے۔

وکیل درخواستگزا نے استدعا کی کہ وزیر اعظم سمیت دیگر وزراء کو پروٹوکول استعمال کرنے سے روکا جائے، فنڈز کے ذاتی استعمال سےروکنے اور پروٹوکول استعمال کرنیوالوں کیخلاف نیب قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدالت نےسماعت 23 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سےجواب طلب کرلیا۔

Sughra Afzal

Content Writer