ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کے کیس میں نیا موڑآگیا

 چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کے کیس میں نیا موڑآگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جعلی شادیوں کے کیس میں نیا موڑ آگیا، 2 پاکستانی لڑکیاں چینی شوہروں کی مدد کیلئے عدالت پہنچ گئیں۔

ایف آئی اے نے 9 مئی کو  پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیاں کر کے مبینہ طور پر جسم فروشی کروانے کے الزام میں 11 چینی باشندوں کو جوہر ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا، ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، لی یانگ چینگ  اور زو شو فینگ سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکیوں صائمہ تبسم اور شبانہ عاشق  نے  ایف آئی اے کی کارروائی سےتحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

صائمہ تبسم اور شبانہ عاشق نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ صائمہ تبسم نے لی یانگ چینگ سے 25 جنوری کو نکاح کیا جبکہ شبانہ عاشق نے زو شو فینگ سے کرسچن قوانین کے تحت 18 جنوری کو  پسند شادی کی، چینی نوجوانوں کو جھوٹے سکینڈل میں گرفتار کیا گیا۔

 درخواست میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے 7 مئی کو چین جانیوالے جہاز سے چینی شوہروں کے ہمراہ آف لوڈ کر دیا، کئی گھنٹے ائیر پورٹ پر غیرقانونی حراست میں رکھا اور چینی شوہروں کیساتھ جانے سے روک دیا۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ چینی شوہروں کو زبردستی ان کی بیویوں کے بغیر چین بھجوا دیا گیا، درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے درخواستگزاروں کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات قبضہ میں لے رکھی ہیں۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور پاسپورٹ سمیت دیگر دستاویزات واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer