سٹی 42: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے عید پر بڑا اعلان کر دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر 2026 کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ وفاقی سرکاری محکموں کو وزیرِ اعظم کی ہدایات موصول ہو گئیں، جس کے بعد تنخواہ عید سے پہلے ادا کرنے پر کارروائی شروع کردی گئی۔