سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ امور برائے آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی ملاقات ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے عوامی فلاح کے منصوبوں کی پیشرفت حوالے سے آگاہ کیا.
ملاقات میں خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔