ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو سے صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی ملاقات، محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی

بلاول بھٹو سے صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی ملاقات، محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کو بریفنگ دی گئی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں عوام کی سہولت کیلئے الیکٹرانک بسوں کا گلشن معمار سے ٹاور تک نیا روٹ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ پیپلز بس سروس کے تحت ٹنڈوالہیار سے حیدرآباد، شکار پور سے سکھر اور خیرپور سے روہڑی کے درمیان بسیں چلائی جائیں گی۔