ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: سول جج کم مجسٹریٹ (BS-17) کے خالی عہدوں پر بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب

پنجاب: سول جج کم مجسٹریٹ (BS-17) کے خالی عہدوں پر بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں سول جج کم مجسٹریٹ (BS-17) کے خالی عہدوں پر بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے امیدواروں کے لیے اہلیت، ضروری دستاویزات، کوٹہ اور امتحانی طریقہ کار کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق درخواست دینے والے امیدوار کے پاس کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری ہونا ضروری ہے اور وہ کم از کم دو سال وکالت کا تجربہ رکھتے ہوں۔ امیدوار کی عمر 22 سال سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ پنجاب بار رجسٹریشن لازمی ہے اور تجربے کی تصدیق متعلقہ ڈسٹرکٹ/تحصیل بار ایسوسی ایشن کے ذریعہ کی جائے گی۔

درخواست کے ساتھ امیدوار کو درج ذیل دستاویزات منسلک کرنا ہوں گی۔ تمام تعلیمی سرٹیفکیٹ/ڈگریز کی تصدیق شدہ کاپیاں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ،کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ،پنجاب بار رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ،دو سال کے تجربے کا سرٹیفیکیٹ،،کریکٹر سرٹیفکیٹ ، پانچ تازہ پاسپورٹ سائز تصاویر درخواست کے ساتھ لگانا لازمی ہوگا ۔ معذور افراد کے لیے 3 فیصد ، اقلیتوں کے لیے 5 فیصد رکھا گیا ہے ۔

امیدوار آن لائن درخواست فارم مکمل کر کے جمع کرائیں اور اس کی ہارڈ کاپی لاہور ہائی کورٹ، ایگزامینیشن ونگ، لاہور کو کورئیر کے ذریعے 4 اپریل 2026 تک بھیجیں جاسکتی ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی ناقابل واپسی فیس 5,000 روپے ہوگی، جو  ایم سی  بینک کی کسی بھی برانچ میں ہیومن ریسورس-ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے۔تمام امیدواروں کو تحریری امتحان دینا ہوگا۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو نفسیاتی ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ تحریری امتحان کے نتائج کے اعلان کے بعد امیدوار دوبارہ گنتی کے لیے 2,500 روپے فیس جمع کروا سکتے ہیں۔

نامکمل درخواستیں مسترد کی جائیں گی۔عمر اور تجربے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ فیس کے بغیر درخواست قبول نہیں ہوگی۔ آن لائن فارم کی ہارڈ کاپی میں کسی قسم کی کٹنگ یا ترمیم کی اجازت نہیں۔

مزید معلومات اور درخواست فارم لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں: www.lhc.gov.pk/jobs ہیں ۔