ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں فائیو جی لائسنس رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان 

 ملک میں فائیو جی لائسنس رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز ہونے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ۔

پی ٹی اے کی طرف سے ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان  ہے ۔ پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے فائیو جی کے لیے لائسنس تین مراحل میں کمپنیوں کو فراہم کرے گا۔ ٹیلی کام کمپنیوں کو پہلے مرحلہ میں بیکنک گرانٹی پی ٹی اے کو جمع کرانی ہوگی،دوسرے مرحلہ میں فائیو جی لائسنس اتھارٹی کی طرف سے منظور کیا جائے گا،تیسرے مرحلہ میں سسٹم کی انسپکشن کرکے کمپنیوں کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا ۔ 

بولی میں کامیاب ہونیوالی تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک ساتھ لائسنس کا اجراء کیا جائے گا،ایک ٹیلی کام کمپنی نے 5 جی لائسنس کے لیے بینک گارنٹی جمع کروا دی ہے،دو ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ایک دو روز میں بینک گارنٹی جمع کروائی جائے گی،ہر ٹیلی کام کمپنی 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی لائسنس شرائط پر پورا اترنے کیلئے جمع کروائے گی،پی ٹی اے تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ لائسنس سائن کرنے کی تقریب رکھے گا۔

تقریب رواں ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہونے کا امکان ہے ۔ پی ٹی اے نے حال میں ہی فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل کیا ہے۔