ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی بحریہ تو ختم ہو چکی، ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں:پاسداران انقلاب کا طنز  

ایرانی بحریہ تو ختم ہو چکی، ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں:پاسداران انقلاب کا طنز  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا ایرانی بحریہ ختم ہوگئی، اگر ایرانی بحریہ ختم ہوچکی تو صدر ٹرمپ ہمت دکھائیں۔

  ایک بیان میں پاسداران انقلاب  نے  امریکی صدر کو طنز کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ ابھی وہ میزائل استعمال ہی نہیں ہوئے جو2025میں تیار کئے تھے، جون 2025ء کے بعد تیار میزائل تو ابھی تک سامنے نہیں لائے۔

 دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیٹو نے ہماری مدد نہیں کی تواس کا مستقبل بہت برا ہوگا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اور چین تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کھلوانے کی کوششوں میں شامل ہوں، کہا چین نے مدد نہیں کی تو چینی صدر سے ملاقات تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

 یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیے کھلی ہے، یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز کے لیے رابطہ کیا ہے۔