ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھرتیوں کا معاملہ، تحریری امتحان کا انعقاد

 پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھرتیوں کا معاملہ، تحریری امتحان کا انعقاد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھرتیوں کا معاملہ،انفورسمنٹ آفیسر اور انویسٹیگیشن آفیسر کی اسامیوں کا تحریری امتحان کا انعقاد، چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ہدایات پر ممبران اورسیکرٹری کے امتحانی مراکز کے دورے،انتظامات کا جائزہ لیا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام پیرا اتھارٹی میں انفورسمنٹ افسر اور انویسٹیگیشن افسر کی 227 اسامیوں کے تحریری امتحانات منعقد ہوئے۔تحریری امتحان لاہور میں قائم کیے گئے امتحانی مراکز میں لیا گیا، جس میں 8 ہزار سے زائد امیدوار وں نے حصہ لیا۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو سائیکالوجیکل اسیسمنٹ کیلئےبلایاجائےگا۔ جس کےبعدامیدواروں کاحتمی انٹرویولیا جائے گا۔ ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نےمختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیااورانتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن نےممبران کوانتظامات کےحوالےسےبریفنگ دی۔

Ansa Awais

Content Writer